جمعہ, 03 مئی 2024


جامعہ سندھ میں ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد !

ایمزٹی وی ( تعلیم) جامعہ سندھ جامشورو کے بیورو آف اسٹیگس اور سینٹر آف پیس اینڈ ڈولپمنٹ انیشیٹو اسلام آباد کی جانب سے میڈیا لٹریسی ٹریننگ کے زیر موضوع ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ میڈیا اینڈ کمیونی کیشن اسٹڈیز شعبے میں منعقد ہوا۔ ورکشاپ میں سی بی ڈی آئی کے پروگرام منیجر راجا شعیب اکبر اور صوبائی کوآرڈنیٹر میٹھارام پرمار نے طلبہ کو ”اطلاعات کا تجزیہ کرنے کے طریقے“ کے عنوان پر لیکچر دیئے۔ اس موقع پر بیورو آف اسٹیگس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فدا حسین چانڈیو نے کہا کہ اسٹیگس کی جانب سے طلبہ کی معلومات کے لئے اس قسم کے تربیتی ورکشاپ سینٹر فار پیس اینڈ ڈولپمنٹ انیشیٹو اسلام آباد کے تعاون سے مستقبل میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔ آخر میں ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں کو سر ٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔ #

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment