جمعہ, 03 مئی 2024


خوشحال اور محفوظ پاکستان کے لئے تعلیم ضروری ہے!

ایمز ٹی وی (تعلیم) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے زیر اہتمام ”عالمی امن اور تعلیم کے ذریعے استحکام “ کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا.جس کا افتتاح پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کا سیمینار میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے ذریعے پاکستان میں تعلیم کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال اور محفوظ پاکستان کے لئے تعلیم بہت ضروری ہے امریکہ جامشورو سے لے کر پشاور تک پاکستان حکومت کے ساتھ مل کر تعلیمی اداروں کی بہتری کے لئے کام کررہا ہے۔ اس کے ساتھ پاکستان کے نوجوانوں کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے بارہ ہزار اسکالرشپس بھی دی جارہی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment