جمعرات, 02 مئی 2024


طالبات کا کراچی نفسیاتی اسپتال میں تربیتی کورس مکمل۔۔۔!

ایمزٹی وی (تعلیم) کراچی نفسیاتی اسپتال میں ضیا الدین اسپتال کی شعبہ امراض نفسیات کی طالبات کا پانچ روزہ تربیتی کو رس اختتام پذیر ہوگیا۔ طالبات کی نرسنگ ہیڈز بھی اس کورس میں شریک تھیں۔ کراچی نفسیاتی اسپتال شعبہ ریسرچ کے ماہرین نفسیات نے طالبات کو مختلف ذہنی بیماریوں جن میں ذہنی دباؤ، ڈپریشن، شدید گھبراہٹ، شیزو فرینیا، مالیخولیا، ایپی لپسی (دوروں کی بیماری) سمیت دیگر تمام بیماریوں سے مکمل آگہی، طریقہ علاج اور اس کے تدارک کی مشقیں بھی کرائیں۔ طالبات نے وارڈ میں داخل مریضوں سے ملاقات کے بعد بیماریوں کے حوالے سے نوٹس بھی تیار کئے جو انہیں مختلف ذہنی بیماریوں کی علامات کے طور پر مددفراہم کریں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ماہ جبین اختر نے بتایا کہ ملک میں ماہرین نفسیات کی کمی کے پیش نظر ان تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ماہرین نفسیات اس سے استفادہ کرکے ذہنی امراض کے تدارک کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرسکیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment