جمعہ, 03 مئی 2024


اسکول اور کالجز کی سطح پر تاریخ کے مضمون کو لازمی قراردیا جائے، پروفیسر ایس ایم طحہٰ!

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ عمومی کے اشتراک سے پچیس ویں(سلورجوبلی) بین الاقوامی کانفرنس بہ عنوان ”جنوبی ایشیائی تاریخ کے رجحانات“ کے اختتام پر چیئر مین شعبہ تاریخ عمومی پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم طحہٰ نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف ہسٹاریکل ریسرچ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اسکول اور کالجز کے لیول پر تاریخ کے مضمون کو لازمی قراردیا جائے ،جنوبی ایشیا کے اسکالرز اور طالب علموں کے مابین باہمی روابط بڑھنے چاہئیں اور ویزا کے حصول میں مشکلات کو دورہونا چاہئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment