جمعہ, 03 مئی 2024


بلوچستان حکومت کا یونیورسٹیز کی حفاظت کے لئے فورس بنا نے کا فیصلہ !

ایمز ٹی وی (تعلیم ) بلوچستان میں یونیورسٹیز کی حفاظت کے لئے نئی فورس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئی فورس صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں جامعات کی حفاظت کے اقدامات انجام دے گی. صوبائی حکومت نے جامعات کی حفاظت کے لئے فورس کے قیام کا فیصلہ4روز قبل خیبرپختونخواہ میں چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد کیا ہے۔ بلوچستان کی وزارت داخلہ کے سیکریٹری اکبر حسین درانی کا کہنا تھا کہ نئی قائم کی جانے والی فورس یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے ماتحت ہو گی۔ اکبر حسین درانی نے یہ بھی بتایا کہ اس فورس کے انتظامی اختیارات پولیس کے پاس ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment