جمعہ, 03 مئی 2024


جامعہ کراچی،بیچلرز اور ماسٹرزایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری!

ایمز ٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرزاور ماسٹرز (ایوننگ پروگرام ) کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں ہیں۔ ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں ، وہ اپنی داخلہ فیس2فروری2016ءتک جمع کراسکتے ہیں۔ انرولمنٹ فارم وفیس دوپہر 3تاشام7بجے تک یوبی ایل سے متصل ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن کے کیمپ آفس سے تصدیق کرانے کے بعد جامعہ کراچی کے یوبی ایل کیمپس برانچ میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔ ایسے طلباوطالبات جو جاری کرہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ 29جنوری 2016 ءتک 500/= روپے کے عوض کلیم فارم یوبی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔علاوہ ازیں طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلیم فارم جامعہ کراچی کے جاری کردہ ٹیسٹ اسکور اور کلوزنگ پرسنٹیج کو مدنظررکھتے ہوئے جمع کرائیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment