منگل, 30 اپریل 2024


3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پزیر!

ایمزٹی وی(تعلیم) ضیاء الدین یونیورسٹی کی جانب سے یورپین سوسائٹی آف ٹراسلیشنل میڈیسنز اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے اشتراک سے جاری ٹراسلیشنل میڈیسنزپر پہلی 3روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ۔ کانفرنس کے تیسرے اور آخری روز بھی مختلف سیشنز ہوئے جن میں شعبہ طب کے طلبا اور ڈاکٹروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد ٹراسلیشنل میڈیسنزکےمیدان میں بین الاقوامی سطح کے سائنسدانوں ، تعلیمی اداروں اور تحقیقی وترقیاتی اداروں کوا یک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئےضیاء الدین یونیورسٹی کی ڈین ریسرچ ڈاکٹرنگہت صدیقی نے کہا کہ ا س ریسرچ کانفرنس سے علاج اور مختلف بیماریوں کی روک تھام کے لئے حکمت عملی بنانے میں مدد ملے گی ۔ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے طلبا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تحقیق کے شعبے کو اپنائیں ۔اس موقع پر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں امریکہ ، برطانیہ ، آسٹریلیااور بھارت سمیت 14 ممالک سے ماہرین نے شرکت کی اور اپنے تحقیقی مقالے پڑھے ۔ کانفرنس کےپہلے روز ضیاء الدین یونیورسٹی اور یورپین سوسائٹی آف ٹراسلیشنل میڈیسنزکےدرمیان ریسرچ کے شعبے میں ایک ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment