منگل, 30 اپریل 2024


چھٹی تا دسویں طالبات کے لئے وظیفے کا آغاز

ایمزٹی وی(تعلیم ) سندھ میں چھٹی سے دسویں جماعت تک کی ساڑھے تین لاکھ طالبات کو رواں سال ایک ارب روپے کے فنڈ سے فی طالبہ 25سو سے لے کر 35سوروپے وظیفہ دینے کا آغاز کردیاگیا ہے۔ اس ضمن میں سندھ کے سینئر وزیرتعلیم نثار احمد کھوڑونے جمعرات کو کراچی کے گورنمنٹ گرلزاسکول گلشن اقبال میں ایک تقریب کے دوران پہلے مرحلے کی 320طالبات میں وظیفے کے اے ٹی ایمز کارڈز اور پن کوڈ تقسیم کرکے آغاز کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سندھ بھر میں ایک لاکھ چونسٹھ ہزار سات سوسے زائد طالبات کو وظیفے کی رقم ایزی پیسہ ایس ایم ایس کے ذریعے منتقل کردی گئی ہے۔ جبکہ بقیہ طالبات کو اے ٹی ایم کارڈکے ذریعے وظیفے کی رقم کی فراہمی کامرحلہ بھی جلد مکمل کرلیاجائے گا۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ طالبات میں وظیفے کی رقم کی تقسیم کو شفاف بنانے کے لئے اے ٹی ایم کارڈز اور ایزی پیسہ کی سہولت حاصل کی گئی ہے تاکہ وظیفے کی رقم طالبات تک ہی پہنچ سکے ۔انھوں نے کہا کہ انرولٹمنٹ بڑھنے کی شرط پر اس وظیفے کی رقم میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ طالبات کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لئے انہیں وظیفہ دیا جارہا ہے تاکہ وہ اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment