پیر, 06 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


کراچی میں میلہ سج گیا!

ایمزٹی وی(کراچی) کراچی میں ساتویں لٹریچر فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ فیسٹیول میں بھارت سمیت دنیا بھر سے 38 غیر ملکی شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔ ادبی، سیاسی اور سماجی موضوعات پر کتابوں کی رونمائی اور مختلف خیالات اور نظریات پر مکالموں میں حصہ لینے والے پہلے دن کے اہم شرکا میں’’میں حجرا، میں لکشمی‘‘ کی بھارتی رائٹر بھی شامل ہیں۔ موسیقی، فلم اور آرٹ کے مکالموں ، نمائشوں اور میوزک پرفارمینسیز کے علاوہ پہلے دن بھارتی فنکاروں کا دیسی اسٹینڈ کامیڈی کا سیشن بھی خاصہ مقبول رہا۔ گزشتہ سات سالوں سے شہر کی نمایاں ترین ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں میں شمار کراچی لٹریچر فیسٹول کی جانب سے دو ہزار سولہ کا یہ جشن ادب اتوار 7 فروری تک جاری رہے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment