پیر, 06 مئی 2024


داخلے کے لئے نیا طریقہ رائج!

ایمزٹی وی(تعلیم) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پہلی بار ملک بھر کے طلبہ کے لئے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک کسی بھی تعلیمی پروگرام میں "آن لائن"داخلہ فارم جمع کرانے کی سہولت شروع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اس مقصد کے لئے یونیورسٹی نے اپنی ویب سائٹ پر داخلہ فارم فراہم کردیاہے۔ داخلہ فارم پراسیس ہونے اور داخلہ ہوجانے کے بعد یونیورسٹی کا شعبہ داخلہ بذریعہ ای میل یا موبائل فون طلبہ کو اطلاع کرے گا ۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 4مارچ 2016ء ہے ۔ طلبہ کو نتائج ، ٹیوٹرز کے ایڈریس اور رول نمبر سلپس بھی بذریعہ ای میل ارسال کی جا ئیں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment