ھفتہ, 04 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


سرکاری جامعات کے لئے 5 ارب روپے مختص

ایمزٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کے شعبہ معاشیات کے زیر اہتمام کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں بعنوان ’’صوبائی بجٹ کی حکمت عملی‘‘پر سیمینار منعقد کیا گیا۔اس موقع پر شعبہ معاشیات کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر خالد مصطفی ،پروفیسر ڈاکٹر صفیہ منہاج اور ڈاکٹر وقارحسین نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سیکریٹری فنانس محمدسہیل راجپوت کاکہناتھا کہ اٹھارویں ترمیم کے باوجود وفاقی وزارت تعلیم اور ہائرایجوکیشن کمیشن بدستور کسی نہ کسی شکل میں کام کررہے ہیں۔وفاق سے صوبوں کو اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کے اختیارات کی منتقلی اب تک نامکمل ہے ،وفاق سے جامعات کے لئے مختص کی گئی گرانٹ کی مکمل ادائیگی تاحال سندھ حکومت کو نہیں کی گئی جس کی وجہ سے سندھ حکومت سندھ کی سرکاری جامعات کو ان کی ضروریات کے مطابق فنڈز دینے سے قاصر ہے لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت نے صوبائی بجٹ میں پانچ ارب روپے سندھ کی 19 سرکاری جامعات کے لئے مختص کئے ہیں جن میں سے ہر جامعہ کو سوملین روپے کی گرانٹ کی ادائیگی کی جاچکی ہے اور اس ضمن میں حکومت سندھ ایک جامع اور مربوط لائحہ عمل ترتیب دے رہاہے جس میں طلبہ کی تعداد اور تحقیقی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے گرانٹ کی تقسیم کو عمل میں لایا جائے گا اور یقینا اس میں جامعہ کراچی سرفہرست ہوگی ۔ ۔اس موقع پر چیئر مین شعبہ معاشیات پروفیسر ڈاکٹر خالد مصطفی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرز کے سیمینار زکا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے انعقاد سے شعبہ معاشیات کے طالب علموں کو بجٹ کی تشکیل جیسے پیچیدہ عمل کو سمجھنے میں بھر پور مدد ملے گی اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وقار حسین اور شعبہ معاشیات کی پروفیسر ڈکٹر صفیہ منہاج نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment