اتوار, 05 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ نے مارک شیٹ جاری کردی!

ایمزٹی وی(ایجکوکیشن) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے ضمنی امتحانات کی مارک شیٹ 19 فروری کو جاری کرے گا۔ اعلامیہ کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد دبیر نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2015ء کی مارکس شیٹس تیار ہیں کالجوں کے نمائندے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ جمعہ 19 فروری 2016ء سے بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment