ھفتہ, 04 مئی 2024


جامعہ کراچی، ترقی پانے والے ملازمین کیلئے سلیکشن بورڈ کوالیفائی کرنا لازمی قرار

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے مطابق سنڈیکیٹ جامعہ کراچی کی منظورشدہ قرارداد نمبر 01/A مورخہ 23 جنوری 2010ء کے مطابق وہ تمام افسران جن کو مراعاتی پے اسکیل اسکیم کے تحت اگلے گریڈ میں ترقی دی جاچکی ہے ان کو نئے گریڈ ملنے کے بعد مذکورہ گریڈ کا سلیکشن بورڈ کوالیفائی کرنا لازمی ہوگا۔

 

وہ تمام افسران جن کو گریڈ17کاسلیکشن بورڈ کوالیفائی کئے بغیر گریڈ 16 سے 17 میںاپ گریڈ/ ترقی دی جاچکی ہے وہ گریڈ 17 کا سلیکشن بورڈ کوالیفائی کئے بغیر گریڈ 18میں ترقی حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment