ھفتہ, 04 مئی 2024


علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈبوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے تقریب

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ممتاز محقق اور ادیب خواجہ رضی حیدر نے کہا کہ محمد ذاکر علی خان ایک بہترین قلمکار تھے۔وہ معلوم کو محسوس میں بدل دینے کی قدرت رکھتے تھے۔ان کی تحریروں میں نئی نسل کی کردار سازی کے حوالے سے دردمندی اور گہری آرزو ہے اور ملک کے نوجوانوں کا مستقبل تابناک دیکھنا چاہتے تھے۔ 

 

انہوں نے یہ بات یوم محمد ذاکر علی خان کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ محمدذاکر علی خان ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک اور ایک بلند پایہ ادیب تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment