ھفتہ, 04 مئی 2024


جامعہ کراچی ،بی کام پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہورہے ہیں

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی کام پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات 2015ء بروزمنگل23 فروری2016 ء سے شروع ہورہے ہیں۔ طلبا ء کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں07 امتحانی مراکز جبکہ طالبات کے لئے شہر کے مختلف کالجزمیں09 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ 

 

تفصیلات کے مطابق امسال بی کام پرائیوٹ کے امتحانات میں12827 طلباء وطالبات شرکت کریں گے جس میں سال اول ودوئم کے7265 طلباء جبکہ5562 طالبات شامل ہیں۔۔واضح رہے کہ امتحانات دوپہر2:00 تاشام 5:00 بجے جبکہ بروز جمعہ دوپہر 2:30 تاشام 5:30 بجے منعقد ہوں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment