ھفتہ, 04 مئی 2024


ورچوئل یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے بہار2016 کے لیے بیچلرز سے ایم ایس تک کے ڈگری پروگرامز میں داخلوں کا آغاز کردیا ہے ایچ ای سی کی منظورکردہ ہدایات پرکمپیوٹرنیٹ ورک، ڈیٹابیس مینجمنٹ سسٹم، ویب ڈیزائن ڈویلپمنٹ، اکائونٹنگ اینڈ فنانس، اسلامک بینکنگ، ہیومن ریسورس، آپریشنز مینجمنٹ،سیلزاینڈمارکیٹنگ،سپلائی چین مینجمنٹ اور ایجوکیشن میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامزکا خصوصی طور پرآغازکیا گیاہے۔یہ ڈگری پروگرامز دوسالہ مدت کی تعلیم کے بعد ملازمت یااپنے ذاتی کاروبارکا آغازکرنے میں مددگارثابت ہوں گے۔اِس کے علاوہ ایم ایس، ماسٹرز ،بیچلرز ،بی ایڈ، ڈپلومہ اور دیگر شارٹ کورسز میں داخلے اور مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹwww.vu.edu.pkیاورچوئل یونیورسٹی کے قریبی کیمپس میں وِزٹ کیا جاسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment