ھفتہ, 04 مئی 2024


اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ نے بورڈ آف گورنرز کے پرنسپل کا انتخاب کرلیا

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے بورڈ آف گورنرز میں پرنسپلز کی مخصوص نشست پر آدمجی گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد نسیم حیدر کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے غلام عباس بلوچ کو 20 ووٹوں سے شکست دی۔    تفصیلات کے مطابق پروفیسر محمد نسیم حیدر کو کامیاب کرانے پر پرنسپلز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر صلاح الدین ثانی ،سپلا سندھ کے صدر پروفیسر علی مرتضیٰ ، سندھ ٹیچرزفورم کے صدر پروفیسر عزیر مدنی ، سندھ پروفیسر سبجیکٹ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر امتیاز انڑ،سپلا کراچی کے صدر پروفیسر فیروز صدیقی، آل سند ھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی اور مرکزی رہنمائوں انورعلی بھٹی، محمد انور، مرتضیٰ شاہ، پرویز ہارون، خان محمد، دوست محمد دانش ، عالم شیر، محمد ساجد اور عبدالرحمن نے کالجز اور ہائر سیکنڈری کے پرنسپلز کا شکریہ اداکیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment