جمعرات, 02 مئی 2024


جامعہ کراچی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی درجہ بندی کو مسترد کر دیا

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی درجہ بندی کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ درجہ بندی غیر شفاف اور نا انصافی پر مبنی ہے اگر صحیح درجہ بندی کی جائے تو جامعہ کراچی کا پہلا نمبر ہو گا۔ 

 

انہوں نے کہا کہ اس عجیب و غریب درجہ بندی میں کبھی کسی ادارے کو بزنس کے درجے میں شامل کر دیا جاتا ہے تو کبھی اسے جنرل درجے کا حصہ بنا دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ان کے جامعہ کراچی میں چار سال کے دوران جرمیات کو باقاعدہ شعبے کی شکل دی گئی اور اسکول آف لاء قائم کیا گیا جبکہ شعبہ امتحانات سے کرپشن کو ختم کر دیا گیا، نئے ناظم امتحانات کا تقرر کر کے نتائج کو شفاف اور بہتر بنایا گیا ہے جبکہ سینیٹ، سینڈیکٹ اور اکیڈمک کونسل کے اجلاس باقاعدگی سے ہو رہے ہیں اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا گیا ہے ہم نے طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے سلسلے کو ہی ختم کر دیا ہے۔ 

 

ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ جامعہ کراچی کے میڈیکل کالج کے قیام کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ایک ادارے سے اس حوالے سے معاہدہ طے ہو چکا ہے۔ جلد ہی میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment