جمعرات, 02 مئی 2024


دائود یونیورسٹی کے طلبہ عالمی سطح پراپنی صلاحیتوں کا لوہامنواسکتے ہیں، ڈاکٹر دوست علی

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے علامہ اقبال شیلڈ کیلئے 18ویں آل پاکستان انٹریونیورسٹی تقریری مقابلے کے پہلے مرحلے کا انعقاد کیا گیا جس میں دائود یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے طلبہ نے حصہ لیا۔ 

 

تقریری مقابلے کے انتظامات طلبہ، اساتذہ رابطہ کمیٹی کے کنونیر اور انرجی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین انجینئر سکندر علی عباسی نے کئے جبکہ ججز کے فرائض چیئرمین کیمیکل ڈپارٹمنٹ عبدالوحید بھٹو، چیئرمین میٹلرجی حیات جوکھیو اور شعبہ انرجی کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالواحد بخش سومرو نے ادا کئے۔ 

 

اکیڈمک کوآرڈینٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ نے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے طلبہ کو انعامی رقم کے چیک دیئے اور انہیں صوبائی اور قومی سطح پر ہونےو الے اگلے مراحل کیلئے بھی تیار رہنے کی تاکید کی ۔ انہوں نے کہا کہ دائود یونیورسٹی کے طلبہ قومی اور عالمی سطح پراپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے تیار ہیں۔ 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment