جمعہ, 17 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


اسکولوں کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری!

 

ایمزٹی وی (تعلیم) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی رجسٹریشن اور نئے اسکول کی رجسٹریشن کےلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ فارم بورڈ آفس کے متعلقہ اکاﺅنٹس سیکشن سے سیکرٹری بورڈ کے نام فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈرکے ذریعے حاصل کر کے 5اپریل سے 29جولائی 2016ءتک بغیر لیٹ فیس کے اپنے اتھارٹی لیٹر اورشناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں جبکہ پہلے سے الحاق شدہ اسکول اپنی رجسٹریشن رسید کی فوٹو کاپی کے ساتھ جمع کروائیں گے۔ اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ29جولائی 2016 کے بعد شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment