جمعرات, 02 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


سندھ کے سرکاری اسکول مفت کتابوں سے محروم

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم)آج سے سندھ میں اسکولوں کے لئے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہونے کے باجود سندھ کے بیشتر سرکاری اسکول مفت درسی کتب سے محروم ہیں جس کی وجہ سے سرکاری اسکولوں کے طلبہ ماہ اپریل میں کتابوں کے بغیر تعلیم حاصل کریں گے۔جبکہ دوسری جانب اردو بازار میں بھی درسی کتب کی کمی کا سامنا ہے۔ کئی جماعتوں کی درسی کتب موجود ہی نہیں جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین اردو بازار کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں اس کے علاوہ درسی کتب کی قیمت میں10تا30 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment