جمعہ, 17 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


جامعہ کراچی نے پریکٹیکل کی تاریخ کا اعلان کردیا

ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی نے بی اے اور بی ایس سی (پاس) فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر سائیکلوجی کے لیفٹ اوور پریکٹیکل امتحانات برائے 2015 کی تاریخوںکا اعلان کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق امتحانات 11 تا13 اپریل جامعہ کراچی کے شعبہ سائیکلوجی میں منعقد ہوں گے۔ جبکہ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر فزکس کے لیفٹ اوور پریکٹیکل امتحانات برائے 2015 ، 5 اپریل اور 6 اپریل 2016 کو جامعہ کراچی کے شعبہ فزکس میں صبح 9:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک منعقد ہوں گے۔لیفٹ اوور امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فی پریکٹیکل 250 روپے کے حساب سے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ واقع پر بینک کاﺅ نٹرز میں فیس جمع کرادیں۔دیگر امیدوار اپنے متعلقہ کالجز سے رابطہ کریں اور پریکٹیکل ا متحانات میں شرکت کے وقت اپنے ایڈ مٹ کارڈ اور شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment