اتوار, 19 مئی 2024


سندھ حکومت نے اسکول قائم کردیئے

ایمزٹی وی (تعلیم) صوبائی حکومت کے زیر ِ انتظام بین الاقوا می طرز کے تین انگلش میڈیم اسکول سندھ کے تین بڑے شہروں میں قائم کردیئے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی ا ور ماہر تعلیم عذرا پیچوہو کی کوششوں سے سندھ کے مستحق بچوں کو اعلٰی اور بین الاقوامی طرز کی معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ایک ایک ماڈ ل انگلش میڈیم اسکول قائم کیا جارہاہے۔پہلے اسکول کا افتتاح بختاور بھٹو زرداری لاڑکانہ میں کریں گی جبکہ انتہائی کم عرصے میں مکمل ہونے والا دوسرا اسکول نواب شاہ میں قائم کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان اسکولوں میں 20ہزار روپے سے کم آمدنی والے والدین کے بچوں کو میرٹ پر داخلے دیئے جارہے ہیں۔ داخلے کے لئے ۰۰۵ بچوں کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن کے انٹر ویو میں اسکول کے پہلے بیج کے ۵۵ بچوں کو داخلے دیئے گئے۔لاڑکانہ، نوابشاہ، سکھر، اور دیگر اضلاع میں بچوں کی ابتدائی تعلیم مونٹیسوری کلاسز سے فارغ ہونے والے بچوں کو ان اسکولوں میں داخلہ دیا جارہاہے۔
ذرائع کے مطابق انگلش میڈیم اسکول میں تدریس اور انتظامی امور چلانے کے لئے انتہائی ماہر اور بین الاقوامی تجربہ رکھنے والے اساتذہ اور افراد بھرتی کیا گیا ہے۔اس منصوبے کی براہِ راست نگرانی سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن اور گورنمنٹ آف سندھ کی سیکرٹری اور ماہر تعلیم فضل اللہ پیچوہو کی اہلیہ ڈاکٹر عذرا فضل اللہ پیچوہو کررہی ہیں جو خود بھی ماہر تعلیم ہیں۔اور نوابشاہ سمیت سندھ بھر میں تعلیم کے فروغ کے لئے کوششیں کررہی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment