اتوار, 19 مئی 2024


تعلیمی اداروں کا فروغ معاشرے کی سمت متعین کرتا ہے, گورنر سندھ

ایمزٹی وی (تعلیم) گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نےشہیدذولفقارعلی بھٹویونیورسٹی آف لاکے وائس چانسلر پروفیسر قاضی خالد علی سے ملاقا ت کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ جامعات کسی بھی معاشرے کی آئینہ دارہوتی ہیں جو نہ صرف لیڈر پیدا کرتی ہیں بلکہ انہیں مختلف شعبوں میں ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے کے لئے بھی تیار کرتی ہیں طالب علموں کی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں استعمال کرنے کے ضمن میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ طالب علموں کے رجحان کے مطابق انہیں اعلیٰ تعلیم فراہم کی جائے ۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پرو فیشنل تعلیمی اداروں کا فروغ معاشرے کی سمت متعین کرتا ہے اس لئے ان کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 13 سال کے دوران صوبہ میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں جامعات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے شعبہ میں قائم کی جانے والی شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی آف لاکا قیام بھی اس ضمن میں حکومت کی کا وشوں کا واضح ثبوت ہے ۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ لایونیورسٹی نے اپنے قیام کے صرف 4سال کے اندر نمایاں ترقی کی ہے اور قانون کے شعبہ میں اعلیٰ تعلیم کے خوا ہشمند یہاں سے ڈاکٹریٹ تک تعلیم حاصل کر سکتے ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment