اتوار, 19 مئی 2024


اسلامی یونیورسٹی کو خطرہ!

ایمزٹی وی (تعلیم)اسلامی یونیورسٹی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے درمیان یونیورسٹی کی ایک جانب کی دیوار تعمیر کرنے میں مسلسل تاخیر کے باعث تنازع شدت اختیار کر گیا۔
مسلسل تاخیری حربے استعمال کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو دیوار کی تعمیر اور یونیورسٹی حدود میں سی ڈی اے کی جانب سے قائم تعمیراتی پلانٹ ہٹانے کا مرا سلہ لکھ دیا ہے ۔ یونیورسٹی میں کشمیر ہائی وے سے متصل مقام سے داخل ہونے کے راستے پر حفاظتی دیوار کی تعمیر میں سی ڈی اے انتظامیہ مسلسل غفلت کا مرتکب ہو رہی ہے۔ 
سی ڈی اے نے اسفالٹ پلانٹ بھی نہیں ہٹایا اور غیر قانونی کچی بستی بھی قائم ہے جس کے باعث یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف ہے کہ امن و امان کی صورت حال خراب ہو سکتی ہے ۔یونیورسٹی انتظامیہ ایوان صدر سیکرٹریٹ کو بھی مطلع کرچکی ہے ،ایوان صدر سیکر ٹریٹ نے مراسلہ وزارت کیڈ بھیج کر دیوار کی فوری تعمیر کی ہدایت کی۔ حکام کا کہنا تھا سکیورٹی گارڈ بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment