اتوار, 19 مئی 2024


انڈونیشیا نے جامعہ کراچی سے مدد مانگ لی!

ایمزٹی وی (تعلیم) غذائی اشیاءکی جانچ پڑتال کے لئے انڈونیشیا نے جامعہ کراچی کے تحقیقات ادارے کی خدمات حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کا کہناہے کہ انڈونیشیا نے پاکستان سے انڈنیشیا برآمد ہونے والی غذائی اشیاءکی تحقیقی جانچ پڑتال کے لئے ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسڑی ، بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی سے حاصل کرلیں ہیں۔انڈونیشین ایگریکلچر قوارنٹین ایجنسی(آئی اے کیو اے)نے پاکستان کے اس معروف تحقیقی ادارے کو معیاری لیبارٹری قرار دیاہے۔
پروفیسر اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ ایچ ای جے انسٹی ٹیوٹ پاکستان سے انڈونیشیا برآمد ہونے والی غذائی اشیاءمیں پیسٹی سائڈ اریزیڈیوکو ٹیسٹ کریگاجبکہاس سلسلے میں ایک تجزیاتی سرٹیفیکٹ بحی جاری کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی تعلیمی اور تحقیقی عنوان سے اعلٰی پیشہ وارانہ ماحول کا حامل ہے۔
ایچ ای جے نے ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے تحت صنعتی تجزیاتی مرکز سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو حلال اور غیر حلال کے عنوان سے مصنوعات کی صحت کاتعین کرنے کےلئے سائنسی تجزیاتی سہولت فراہم کرناہے۔اس تجزیاتی مرکز میں سائنسدان مختلف تجربات سے متعلقہ اشیاءمیں غیر حلال کیمیائی و حیاتیاتی اور مصنوعی اجزاءکی موجودگی کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مرکز حلال صنعتی تحقیقی ضروریات کے پیش ِنظر اعلٰی پیشہ نظر اعلٰی پیشہ ور محقیقن اور انسانی وسائل فراہم کرے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment