اتوار, 19 مئی 2024


جامعہ کراچی کا تقسیم اسناد کا جلسہ آج سجے گا

ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کا 26واں جلسہ تقسیم اسناد آج ہوگا۔ تفصِلات کے مطابق جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی کاچھبیسواں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد 2015ء آج بروزہفتہ16 اپریل کوشام 4 بجے ولیکا گراؤنڈ میں منعقد ہورہا ہے ۔ جلسے کی صدارت چانسلر وگورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کرینگے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمدقیصر خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے -
رجسٹرار جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق طلبہ کو خصوصی ہدایت کی جاتی ہے کہ اس موقع پر بڑے سائز کے ہینڈ بیگ ،شاپنگ بیگ اور موبائل فون لانے کی سختی سے ممانعت ہے ۔ مذکورہ کانووکیشن کے لئے طلبا وطالبات کی ایک بڑی تعداد نے رجسٹریشن کرائی ہے ۔اس سال 1779 طلباوطالبات کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی جبکہ مختلف کلیہ جات اور شعبوں کے پوزیشن ہولڈرز238 طلباوطالبات کوطلائی تمغے تفویض کیے جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment