اتوار, 19 مئی 2024


طلبا کا شوکت خانم اسپتال کوبلڈ ڈونیٹ

ایمزٹی وی (تعلیم) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں نظامت امور طلبا اور ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل سائنسز کے باہمی تعاون سے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ ڈاکٹر ذاکر حسین بلاک میں لگایا گیا۔
کیمپ کا افتتاح قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر نے کیا جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر عابد رشید ڈائریکٹرآف میڈیکل سائنسسز، ڈاکٹر ندیم سہیل ڈائریکٹرسٹوڈنٹس افیئرز، ڈاکٹر عاطف سلیمڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے ۔ اس کارِ خیر میں طلبا و طالبات کی کثیر تعدادنے حصہ لیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment