اتوار, 19 مئی 2024


رواں سال اسکولوں میں 20لاکھ بچوں کا اندراج، ماروی میمن

ایمزٹی وی (تعلیم) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے کنٹری ہیڈ ڈی ایف آئی ڈی مس جونا ریڈ کی سربراہی میں ایک وفد سے بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کا اہم ہدف رواں سال کے اختتام تک بیس لاکھ بچوں کااسکولوں میں اندراج کرانا ہے ۔ ملاقات کا مقصد مستحقین کو ادائیگی کے نئے طریقہ کار، مستحق بچوں کی تعلیم کیلئے مشروط مالی معاونت کے انتظامات پر عمل درآمد سمیت بی آئی ایس پی کے دیگر جاری اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے بتایا کہ بی آئی ایس پی نے وسیلہ تعلیم پروگرام کے حوالے سے خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دسمبر 2015تک دس لاکھ بچوں کا اندراج کیا گیا اور مالی سال 2015-16کے اختتام پر 13لاکھ بچوں کے اندراج کے ہدف کو دو ماہ قبل حاصل کر لیا جائے گا۔وفد کے دیگر ارکان میں مس لوئس واکر اور مظہر سراج شامل تھے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment