منگل, 21 مئی 2024


انٹرامتحانات کے پہلے مرحلے کا کل سے آغاز

ایمزٹی وی (تعلیم) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے 28اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات 2016 ء کے پہلے مرحلے کے انعقاد کے حوالے سے اقدامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ پہلے مرحلے کے امتحانات 28اپریل سے شروع ہوکر 19 مئی تک جاری رہیں گے۔ اس بات کا اعلان چیئرمین انٹربورڈ کراچی اخترغوری نے پریس بریفنگ کے دوران کیا، اس موقع پرچیئرمین بورڈ اختر غوری نے امتحان میں شریک طلباء و طالبات کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے پرچے لیے جائیں گے جبکہ دوپہر ڈھائی بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کے پرچے لیے جائیں گے ۔ پہلے مرحلے کے امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 78ہزار 654 طلباء و طالبات شریک ہوں گے۔ چیئرمین بورڈ نے کہا کہ امتحانی عمل کے دوران کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو امتحانی مراکز میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ امتحانی مراکز کے اطراف چار سو میٹرتک غیرمتعلقہ شخص کو دور رکھنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کرنے کے لئے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا گیا ہے جبکہ اس دوران امتحانی مراکز کے قریب فوٹو اسٹیٹ شاپس بھی بند رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ پولیس اور کمشنر کراچی کو بھی خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔ امتحانات کے انعقاد کیلئے صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر 212 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 29امتحانی مراکز کو حساس اور 17 مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment