منگل, 21 مئی 2024


جامعہ کراچی نے بی کام کے نتائج کا اعلان کردیا

ایمزٹی وی (تعلیم)جامعہ کراچہ نے بی کام سال اول (ریگولر)کے نتائج کا اعلان کردیا۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام سال اول (ریگولر) سالانہ امتحانات برائے 2015 ء میں کل 11685 طلباوطالبات شریک ہوئے ،2164 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 9521 طلبہ ناکام قرارپائے ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 18.52فیصد رہا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment