Friday, 20 September 2024


’جیسن بورن‘ کامیاب فلم قرار

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم "جیسن بورن" باکس آفس پر چھا گئی ۔ ابتدائی تین دن میں چھ کروڑ ڈالر کا بزنس کرلیا ۔ باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی فلم "جیسن بورن" کی کہانی سی آئی اے ایجنٹ کی ہے جو ماضی سے جڑی سچائیوں کی تلاش میں ہے ۔ "سٹارٹریک بیونڈ" اس ہفتے دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی ۔ ایڈونچر فلم کی کہانی سپیس شپس پر فرائض سرانجام دیتی ٹیم کی ہے جو دنیا کو بچانے کے لیے دشمنوں کا مقابلہ کرتی ہے ۔ کامیڈی فلم "بیڈ مومز " نے دو کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر کماکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

Share this article

Leave a comment