Saturday, 16 November 2024


فیس بک پر اشتہارات سے چھٹکارا پانے کا آسان طریقہ

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)فیس بک استعمال کرنے والے اکثر افراد اشتہارات کی بھرمار اور دوستوں کی جانب سے تجویز کردہ (سجیسٹیڈ) پوسٹس سے پریشان ہوتے ہیں اور ان سے سنجیدگی سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ اس کا بہت آسان حل ایک پلگ اِن کی صورت میں دستیاب ہے جسے ’’فیس بک پیورٹی‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ فیس بک پیورٹی مفت میں دستیاب ہے اور اس ایکسٹینشن کا پلگ ان استعمال میں بہت آسان ہے۔

فیس بک پیورٹی فائرفاکس، کروم، سفاری ، اوپرا اور دیگر براؤزر کے لیے دستیاب ہے۔ اس کے ذریعے آپ نہ صرف اپنی وال سے غیرضروری اسٹوریز اور نیوز فیڈ ہٹا سکتے ہیں بلکہ پاپ اپ کی صورت میں بے کار کی معلومات اور اشتہارات سے بھی چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

فیس بک پیورٹی کے ذریعے آپ تجویز کردہ ( سجیسٹڈ ) پوسٹس، وابستہ (ریلیٹڈ) پوسٹس اور اسپانسرڈ اشتہارات کو ختم کرسکتے ہیں جو آپ کی فیڈز میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ اس کے علاوہ فیس بک پیورٹی کے ذریعے آپ اگلے مواقع اور تقریبات ( ایونٹس) بھی بلاک کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اگر آپ گیم کھیلنے کی فرمائشوں سے بھی تنگ آچکے ہیں تو اس پلگ ان کو ضرور آزمائیں۔ اسی طرح ٹرینڈنگ اور مقبول ٹاپکس کو بھی سرے سے غائب کردیتا ہے۔ فیس بک پیورٹی وال پوسٹ کی وڈیوز کو ازخود چلنے سے بھی روک سکتا ہے۔ کئی دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کوئی اچھی پوسٹ نیچے چلی جاتی ہے اور ایسی غائب ہوتی ہے کہ ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی یا پھر پرانی پوسٹ بار بار نظر آکر پریشان کرتی رہتی ہے تو فکر نہ کیجئے کہ یہ پروگرام اس کا آسان حل یوں پیش کرتا ہےکہ ہر پوسٹ کو وقت اور تاریخ کے لحاظ سے مرتب کرتا ہے۔

اس کے علاوہ آپ فیڈ کے لیے فونٹس، سائز اور رنگوں کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں اور اپنا بیک گراؤنڈ انٹرفیس بھی کسٹمائز کرکے پیش کرسکتے ہیں۔ ان تمام خوبیوں کی حامل فیس بک جھاڑو یعنی ’فیس بک‘ پیورٹی کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

Share this article

Leave a comment