Saturday, 16 November 2024


کمپیوٹر اسکرین سے آنکھوں میں سوزش خطرہ ہوسکتا ہے

ایمزٹی وی(صحت)اپنے دن کا زیادہ تر وقت کمپیوٹر اسکرینز کے سامنے بیٹھ کر گزارنا، ہماری آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، لیپ ٹاپ کی اسکرینز کو گھورنے سے ہماری آنکھیں تھک سکتی ہیں اور ان میں سوزش پیدا ہوسکتی ہے جبکہ طویل عرصے تک ہماری نظر کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور یہ آپ کی نیند میں بھی مشکلات پیدا کرسکتی ہیں۔

اسکرینز کا زیادہ دیر استعمال نہایت پریشان کن اور غیر صحت بخش ہو سکتا ہے اور ڈاکٹرز ان کے استعمال کے دوران مختصر وقفہ لینے کا بھی مشورہ دیتے ہیں، اس کے علاوہ کچھ ایسی ایپس اور ایکسٹینشنز بھی تجویز کی جاتی ہیں جو کمپیوٹرز اور اسمارٹ فونز کی اسکرین سے ہونے والے آنکھوں کے نقصان کے خدشات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

ایف۔لکس (ونڈوز اور میک کے لیے) ایف۔لکس اُن مقبول ایپس میں سے ایک ہے جو آپ کے مانیٹر کی برائٹنس (Brightness) کی سطح کو ایڈجسٹ کرنے میں مدد دیتی ہے، یہ آپ کے کمپیوٹر کی اسکرین کو کمرے کے ماحول کے مطابق بنا دیتی ہے۔ یہ نہ صرف مانیٹر کا رنگ ایڈجسٹ کرتی ہے بلکہ دن کے پہر کے مطابق آپ کے مانیٹر کی برائٹنس اور روشنی کی سطح کو بھی ایڈجسٹ کرتی ہے۔

بس ایک بار آپ ایف۔لکس کو اپنے مطابق ایڈجسٹ کرلیں اور پھر باقی کا کام اس پر چھوڑ دیں۔ اس ایپ کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

آئی پرو (ونڈوز کے لیے) یہ ایک ہلکی ایپ ہے جس کا مقصد کمپیوٹر اسکرین کے سامنے گھنٹوں وقت گزارنے کے دوران آنکھوں کی تھکان کو دور کرنا ہے۔ آنکھوں پر دباؤ کم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کو بار بار آنکھیں جھپکنے کے لیے بھی اکساتی ہے، کیونکہ تحقیق کے مطابق کمپیوٹر اسکرین کو دیکھنے سے آنکھیں جھپکنے کا عمل بہت کم ہو جاتا ہے جو آنکھوں کی سوزش میں مزید اضافے کا باعث بنتا ہے۔

آئی پرو میں دو اقسام کے وقفے تجویز کیے جاتے ہیں: ایک مختصر اور دوسرا طویل وقفہ۔ آنکھوں کو آرام پہنچانے کے مختصر وقفوں سے آپ کو بار بار آنکھیں جھپکنے کا موقع ملتا ہے تا کہ آنکھیں اپنی نمی مناسب طور پر برقرار رکھ پائیں۔ اس کے علاوہ اس ایپ میں آنکھوں کے لیے دیگر مشورے اور روزانہ کی بنیاد پر آنکھوں کو ہونے والی تکالیف سے بچنے کے لیے مختلف سازگار مشقیں/ورزشیں بھی شامل ہیں۔ اس ایپ کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

پروٹیکٹ یوئر وژن (کروم، فائر فوکس، سفاری کے لیے) پروٹیکٹ یوئر وژن کروم، فائر فوکس اور سفاری جیسے براؤزرز کے لیے ایک مفت ویب سائٹ ہے۔ یہ آپ کو آنکھوں کی سوزش کم کرنے میں مدد دیتی ہے اور آنکھوں کی قدرتی طور پر حفاظت کرتی ہے۔ اس میں کچھ ایسے موڈز شامل ہیں جنہیں استعمال کرنے پر ڈیسک ٹاپ ٹوفی کیشن کے ساتھ کمپیوٹر اسکرین پر سے آپ کا وقفہ لینا یقینی بن جاتا ہے۔

جب وقفے کا وقت قریب آتا ہے تو بیپ کی آواز شروع ہوجاتی ہے اور اپنی آنکھوں کو آرام پہنچانے کی خاطر کچھ منٹوں کے لیے اسکرین پر گھپ اندھیرا چھا جاتا ہے۔ آپ اسے باآسانی اپنی ترجیحات کے مطابق بھی سیٹ کر سکتے ہیں، وقفے کے دوران آپ کو آنکھوں کے لیے مشقیں بھی تجویز کی جاتی ہیں۔ اسے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

اسکرین شیڈر (کروم) اسکرین شیڈر کروم براؤزر کا ایک ایکسٹینشن ہے جو علاقے کے معیاری وقت کے دن اور رات کی روشنی کے مطابقت سے آپ کی اسکرین کا رنگ خود بخود تبدیل کر دیتا ہے۔ یہ کافی عام بات ہے کہ آپ کے لیپ ٹاپس، اسمارٹ فونز پر ڈسپلے سفید اور نیلی رنگ کی روشنی پیدا کرتے ہیں جو کہ آپ کی نیند کی اوقات میں خلل پیدا کرسکتے ہیں اور آپ کی آنکھوں کو بھی تکلیف پہنچاتے ہیں۔

اس ایکسٹینشن میں مختلف اقسام کے انتخاب موجود ہیں جن میں کسٹم ڈے اینڈ نائٹ شیڈ، کلرز، فل اسکرین موڈ، کنٹراسٹ بڑھانے، ڈارکننگ موڈز وغیرہ شامل ہیں۔

Share this article

Leave a comment