ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)معروف کمپنی سام سنگ نے گیلکسی سیریز کا نیا موبائل متعارف کرادیا ہے۔ گلیکسی ایس 7ایچ کی طرح نوٹ 7کی اسکرین بھی کرویی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سام سنگ کی جانب سے نیا موبائل فون مارکیٹ میں متعارف کرادیا گیا ہے، نئے موبائل کی خاص بات یہ ہے کہ یہ گلیکسی نوٹ 7میں 5.7انچ کی اسکرین نصب کی گئی ہے، جو کوایڈ ایچ ڈی سپر ایمولڈ ڈسپلے کی حامل ہے۔ یہ اسکرین الٹرا ایچ ڈی ویڈیو کیلئے بھی موزوں ہوگی، اس کی حیران کن اسکرین ایچ ڈی آر ویڈیو اسٹریمنگ ریڈی ہے، جس پر ویڈیوز دیکھنے سے صارفین کو سینما گھر جیسا لطف آئے گا۔
نئے موبائل میں ایس پین بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے موبائل استعمال کرنے والوں کو پہلے سے بہتر سہولت میسر آسکے گی۔ نئے ماڈل میں فنگر پرنٹ کے ساتھ ساتھ آئی آر آئی ایس اسکینر بھی شامل کیا گیا ہے، اس اسکینر کے ذریعے صارف اپنی آنکھوں کے ذریعے بھی فون کو ان لاک کر سکیں گے۔ فون میں ایک نئے ”سکیور فولڈر“کی سہولت بھی ہے، جس میں صارف اپنی حساس اپیلی کیشنز، دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز رکھ سکیں گے۔ اس فولڈر کو بھی آنکھوں کے ذریعے ان لاک کیا جا سکے گا۔
فون میں 64جی بی اسٹوریج کی جگہ بھی ہے، جب کہ فون کو پورا دن چلانے کیلئے اوکٹا کور2.3گیگاہرٹز پروسیسراور 4جی بی ریم اور ایک طاقتور بیٹری لگائی گئی ہے۔