ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کےسلطان سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی ساتھی اور سینئر اداکار انوپم کھیر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذاق بنا ڈالا. تفصیلات کےمطابق کروڑوں دلوں کی جان بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اپنے بے باک انداز اور سوشل میڈیا پر فعال رہنے کی وجہ سے مشہور ہیں جس سے وہ اپنی مصروفیات اور آنے والے پروجیکٹس کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں. سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انوپم کھیر کی جم میں ورزش کرتے ہوئے تصویر شیئر کی اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ اوپر والا باڈی بلڈرز کی خیر کرے. دبنگ خان کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی انوپم کھیر کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا اور بعض نے اس عمر میں بھی اداکار کے فٹ ہونے کی تعریف کی تاہم انوپم کھیر نے ٹوئٹ کے جواب میں سلمان خان کا شکریہ ادا کرکے اپنی جان چھڑائی.
یاد رہے کہ سلمان خان اور انوپم کھیر نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے.