Sunday, 22 September 2024


وینس فلم فیسٹیول ایک ہفتے بعد سجے گا

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) وینس فلم فیسٹیول ایک ہفتے بعد سجے گا لیکن ریڈ کارپٹ کی رونقیں ابھی سے عروج پر ہیں۔

وینس فلم فیسٹول کا میلہ سجنے کو ہے بالکل تیار، ریڈ کارپٹ پر ہوا ڈچ ڈائریکٹر مارٹن کول ہووین کی فلم ’برم اسٹون‘ کا ورلڈ پریمئر۔ ایک خاموش عورت کے بقا کی کہانی جو انگلش میں شوٹ ہوئی ہے اور چھ ممالک کی کو پروڈکشن ہے۔

وینس مقابلے میں حصہ لینے والی پوسٹ وار ڈراما فلم ’فرینٹز‘ میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اسے فرانسیسی اور جرمن دونوں زبانوں میں شوٹ کیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی جنگ عظیم اول کے بعد لکھے جانے والے ایک ناول پر مبنی ہے۔ جنگ میں اپنے منگیتر کو کھودینے والی لڑکی کی ملاقات ایسے شخص سے ہوتی ہے جو اس کے منگیتر کی قبر پر پھول چڑھاتا ہے۔

ڈپریشن کے دوران ایک شخص کی اپنی ذات کے خلاف جنگ کیسے ہوتی ہے؟ یہ موضوع ہے ’اِن ڈیو بی اَس بیٹل‘ کا، وینس فلم فیسٹول میں اس اچھوتے موضوع والی فلم کی اسکریننگ ہوئی۔

برطانوی اداکار جیوڈ لاء اور اٹالین ڈائریکٹر پائولو سورینٹینو وینس کے ریڈ کارپٹ میں پہنچے ، اپنی نئی ٹی وی سیریز ’دی ینگ پوپ‘ کے ساتھ۔ ٹی وی سیریز کی کہانی لینی بیلارڈو کے گرد گھومتی ہے جو تاریخ میں پہلا امریکی پوپ بن جاتا ہے۔ وینس فلم فیسٹول کا تہترواں ایڈیشن دس ستمبر کو رونق لگائے گا۔

Share this article

Leave a comment