Sunday, 22 September 2024


اوم پوری پاکستان سے دبئی روانہ ہوگئے

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارتی اداکار اوم پوری پاکستان کے 9 روزہ دورے کے بعد گزشتہ شام دبئی روانہ ہوگئے ۔ وہ پاکستانی فلم ایکٹر ان لا کی تشہیری مہم کیلئے کراچی پہنچے تھے جسکی نمائش عیدپر ملک و بیرون ممالک میں بیک وقت کی جائیگی۔ نبیل قریشی کی ہدایات میں اوم پوری نے پہلی بار کسی پاکستانی فلم میں کام کیا ہے جسکی تشہیری مہم کیلئے وہ کراچی سمیت لاہور، اسلام آباد ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، ملتان و دیگر شہروں میں فہد مصطفی، مہوش حیات و دیگر کے ہمراہ سرگرم رہے ۔ فلم کے حوالے سے وہ دنیا نیوزکے پروگرام ’’مذاق رات‘‘ میں بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔کراچی سے دبئی رو انگی سے قبل ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے اس فلم کی تشہیری مہم کیلئے چلا تھا پاکستان آکر جس طرح شاپنگ مالز ، سینما گھروں اور دیگر اداروں میں ہمیں خوش آمدید کہا گیا اس کا تصور بھارت میں رہنے والے بھارتی نہیں کرسکتے ، یہ ایک عمدہ دلکش فلم ہے جس میں پاکستانی فنکاروں نے کمال کی کردارنگاری کی ہے۔

Share this article

Leave a comment