Monday, 23 September 2024


تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے بلوچستان کے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان

ایمز ٹی وی (تجارت) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بینک کے ذریعے تجارت لازمی قرار دیئے جانے کی وجہ سے ایران اور افغانستان کے ساتھ گزشتہ 3 روز سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

تجارت کی بندش کہ وجہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے یکم ستمبر کو ’ایف ای آئی 2016‘ کے نوٹی فکیشن کا اجرا ہے۔ تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے بلوچستان کے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیمبر آف کامرس بلوچستان کے صدر جمال ترکئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان پہلے سے تجارت و صنعت کے حوالے سے تباہی کے دہانے پر ہے، ایسے میں وفاقی حکومت کی بینک کے ذریعے تجارت کی شرط بلوچستان کے تاجروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ایران کو 30 ارب اور افغانستان کو 12 ارب روپے کا مال برآمد کیا گیا، جبکہ 27 ارب روپے کی درآمدات ہوئیں۔ جمال ترکئی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی نئی شرائط کی وجہ سے گزشتہ چند دنوں سے سیکڑوں مال بردار گاڑیوں کو تفتان بارڈر سے پاکستان داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی، جس سے روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

Share this article

Leave a comment