Monday, 23 September 2024


تمام کمرشل اور مائیکروفنانس بینکوں کو ہفتہ 10ستمبر کو کھلے رہیں گے

ایمز ٹی وی (تجارت) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالالضحیٰ کی تعطیلات کے پیش نظر عوامی سہولت کے لیے تمام کمرشل اور مائیکروفنانس بینکوں کو ہفتہ 10ستمبر کے روز خدمات کی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کمرشل اور مائیکروفنانس بینکوں کے سربراہان کو جاری کردہ سرکلرکے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کہ بینکوں کی تمام شاخیں ہفتہ 10ستمبر کے روز صبح 9بجے سے شام 5 بج کر 30منٹ تک عوامی لین دین کے لیے کھلی رکھی جائیں۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہفتہ کو مقررہ اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

Share this article

Leave a comment