Sunday, 22 September 2024


تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

ایمزٹی وی(تعلیم)ایم اے زون گروپ آف سوشل ورکرز کے زیر اہتمام بالائی سندھ میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے ڈگری کالج میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں سکھر، خیرپور، گھوٹکی اور لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے 700کے قریب طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ایم اے زون کے رہنما شہزاد بلوچ، کاشف سومرو، عثمان بلوچ، بلال میرانی و دیگر نے سینٹروں کا دورہ کرکے ٹیسٹ کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد طلبہ و طالبات کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے جس سے طلبہ و طالبات کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے میں کافی مدد ملے گی جبکہ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طالبعلموں کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کا انعقاد خوش آئندہ ہے ۔a

Share this article

Leave a comment