Saturday, 21 September 2024


ہیلری کلنٹن کی وجہ سے انتخابی مہم معطل


ایمز ٹی وی (اسنٹڑنیشنل ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد میدوار ہیلری کلنٹن کو نمونیہ کی تشخیص کے بعد ان کی انتخابی مہم دو روز کے لیے معطل ہوگئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیلری کلنٹن کے انتخابی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار نیویارک میں نائن الیون کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے شریک تھیں کہ ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور انہیں تقریب جلد چھوڑ کرجانا پڑا لیکن اپنی گاڑی تک پہنچے کے لئے وہ باربار لڑکھڑاتی دکھائی دیں۔ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلری کلنٹن کو ان کے ساتھی سہارا دے کر گاڑی تک لے کر جارہے ہیں۔
ہیلری کلنٹن کے ذاتی معالج کے مطابق جمعے کے روز ہیلری کو نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ گزشتہ روز جسم میں پانی کی کمی (ڈی ہائی ڈریٹ) کے باعث بیمار ہوئیں اور اپنی ناسازی طبیعت کے باعث نائن الیون کی تقریب کو بھی جلد ہی برخواست کرنا پڑا جس کے بعد وہ نیویارک میں مقیم اپنی بیٹی کے گھر چلی گئیں تھیں۔ ہیلری کلنٹن نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں پیر کے روز ریاست کیلفورنیا کا دورہ کرنا تھا جو کہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اپنی بیٹی کے گھر سے باہر آنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’اب میں بہتر محسوس کر رہی ہوں۔ نیویارک میں ایک بہت خوبصورت اوریادگار دن ہے۔
ہیلری کلنٹن کے ترجمان کے مطابق صدارتی امیدوار کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث اب وہ آئندہ 2 روز کے لیے اپنی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں گی۔
واضح رہے کہ ہیلری کلنٹن کے ریپبلکن مخالفین نے ان کی جسمانی صحت کے حوالے سے سوالات بھی اٹھائے تھے اور کہا تھا کہ وہ صدارتی منصب کی اہل نہیں ہیں تاہم ہیلری کلنٹن کی صدارتی مہم میں شامل افراد نے اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے مخالفین کی جانب سے افواہیں پھیلانے کا الزام عائد کیاہے جبکہ ہیلیری کے ڈاکٹروں کا بھی کہنا ہے کہ وہ 2012 میں خون کے جمنے کے باعث کی جانی والی سرجری سے مکمل طورپر صحت یاب ہوچکی ہیں۔ ہلیری کلنٹن کی ذاتی معالج لیزا بارڈیک نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ ’ان کی صحت بہترین ہے اور وہ امریکہ کے صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے قابل ہیں۔

Share this article

Leave a comment