Friday, 20 September 2024


سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی منائی جارہی ہے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ،خلیجی ممالک ، امریکا،فرانس اور برطانیہ سمیت یورپ بھر میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے ۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے ۔

یورپ،امریکا میں بھی آج عید ہے، اس موقع پر اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر اور نیو یارک کے اسکول بند ہیں،برطانیہ میں بعض مسلمان آج اور بعض کل پاکستان کے ساتھ عید منائیں گے۔

خیبر پختون خوا اور قبائلی علاقہ جات میں مقیم افغان باشندوں نے آج سعودی عرب کے ساتھ عید الضحیٰ منائی، جب کہ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی بھی ادا کرینگے۔

پشاور میں مقیم افغان باشندے بھی آج عید الضحیٰ منا رہے ہیں عید الضحیٰ کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع شمشتو مہاجر کیمپ میں منعقد ہوا، جس میں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پشاور کے بورڈ بازار تاج آباد، حیات آباد، لنڈے سڑک، خراسان کیمپ اور دیگر علاقے نماز عید ادا کی گئی، جب کہ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Share this article

Leave a comment