Sunday, 22 September 2024


فلم ’جانان‘ نے ریلیز کے پہلے روزہی شائقین کا دل جیت لیا

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) فلم ’جانان‘ نے عید الاضحیٰ پر دھوم مچادی۔ عید کے دوسرے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں فلم کے لیے ہاؤس فل ہوچکے ہیں۔

فلم ’جانان‘ عیدالاضحیٰ پر ریلیز کردی گئی ہے جسے دیکھنے کے لیے فلم بین سینما گھروں میں امڈ آئے ہیں۔ فلم ’جانان‘ کی کہانی خیبر پختونخوا کے رسم رواج اور ثقافت میں پنپنے والی محبت کی عکاس ہے۔

فلم میں ارمینہ رانا خان، بلال اشرف اور علی رحمٰن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مشی خان، عجب گل اور نیئر اعجاز شامل ہیں جبکہ اس کا اسکرپٹ عثمان خالد بٹ نے لکھا ہے۔

ریحام خان، حریم فاروق، منیر حسین اور عمران کاظمی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں۔

دوسری جانب لندن کے اوٹو ایرینا سینما میں پاکستان کی پہلی فلم کے پریمیئر کا انعقاد ہوا۔ پاکستانی کمیونٹی نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان فلم انڈسٹری ترقی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گی۔ ان کے مطابق فلم انڈسٹری پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

فلم ’جانان‘ برطانیہ کے 38 سینما گھروں میں ریلیز ہوئی جسے شائقین نے خوب سراہا ہے۔

ایکشن، رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’جانان‘ پاکستان سمیت 15 ممالک میں عید الاضحیٰ پرنمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے۔ فلم کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد سینما گھروں میں آرہی ہے اور اسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

Share this article

Leave a comment