Saturday, 21 September 2024


چین میں سمندری طوفان نے بڑی تباہی مچادی

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) تائیوان میں تباہی مچانے والا سمندری طوفان میرانتی چین کے صوبے فوجیان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، دس لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔
موسلا دھار بارش، طوفانی ہواؤں اور بارہ میٹر بلند لہروں کے ساتھ طوفان میرانتی نے فوجیان کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی ہے جہاں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں جبکہ سائن بورڈز ہوا میں اڑ گئے اور متعدد علاقے زیر آب آگئے۔

دریاؤں میں پانی کا نشان خطرے کے لیول تک پہنچ گیا۔ سینکڑوں لوگوں نے محفوظ مقامات پر پناہ لی ہوئی ہے ۔ متعدد پروازیں اور ٹرین سروسز منسوخ کردی گئیں۔

Share this article

Leave a comment