Monday, 11 November 2024


فتح اللہ گولن کی گرفتاری کے لیے ترکی کی حکومت کا بڑا قدم

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) فتح اللہ گولن کی گرفتاری کیلیے ترکی نے امریکا کو باضابطہ درخواست دیدی۔

فتح اللہ گولن کی حوالگی سے متعلق رواں ماہ چین میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر اوباما اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان بات چیت ہوئی جس پر اوباما نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ سیاسی نہیں قانونی ہونا چاہیے جس پر ترکی نے فتح اللہ گولن کی حوالگی کے لئے امریکا کو باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔

واضح رہے کہ فتح اللہ گولن پر ترکی میں 15 جولائی کو بغاوت کی ناکام کوشش کرنے کا الزام ہے جب کہ فتح اللہ گولن اس الزام کو یکسر مسترد کرتے رہے ہیں۔

Share this article

Leave a comment