Sunday, 22 September 2024


امیتابھ بچن کی فلم ’پنک‘ آج ریلیز کی جائیگی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اپنے مداحوں کو اب وکیل کے روپ میں نظر آئیں گے ۔ ان کی نئی فلم ’پنک‘ آج سے سینما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔

امیتابھ بچن کی نئی بالی ووڈتھرلر فلم ’پنک‘ آج سے سینما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے ۔ انیرودھا رائے چوہدری کی ہدا یت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی معاشرے میں گرتے اخلاقی اقدار کے گرد گھومتی ہے ۔

رشمی شرما اور شوجت سرکرکی پروڈیوس کردہ اس فلم میں امیتابھ بچن ایک وکیل کے روپ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں تاپسی پنو، انگد بیدی، کرتی کلہاری اور انڈریا تاریانگ شامل ہیں۔

Share this article

Leave a comment