Sunday, 22 September 2024


فلم ’’مالک‘‘ جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اداکار ،ہدایتکار اور پروڈیوسر عاشر عظیم نے کہا ہے کہ عدالت نے ہماری فلم کو سینما گھروں میں نمائش کی اجاز ت دے دی ، عید کی فلموں کی نمائش کے باعث فلم کو زیادہ سکرینیں نہیں مل رہیں جسکی بنا پر ہم سب پاکستانیت کا پیغام عام لوگوں تک پہنچانے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ اپنی عدلیہ کے مشکو ر ہیں کہ انہوں نے اس فلم کو عام نمائش کی اجاز ت دی اب ہم اس فلم کو ملک بھر کے سینماگھروں میں پیش کرکے اپنا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ۔سینما گھروں میں شو ز کیلئے نامساعد صورتحال کے باوجود ہم آج (جمعہ )سے ملک بھر میں فلم ’’مالک ‘‘کی نمائش کررہے ہیں۔ فلم مالک بنانے کیلئے میں نے اپنی 28سالہ سرکاری نوکری بھی چھوڑ دی تھی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ دنیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا بعدازاں کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے عاشر عظیم ، عدنان ٹیپو، حسن نیازی ، عاشق احمد ، شکیل حسین سمیت دیگر فنکاروں نے خطاب کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ معیاری فلموں کو اچھے سینما نہ ملنا کسی امتحان سے کم نہیں ۔ کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب فلم کے ذریعے کیا ہے ۔ ان کا اصل چہرہ دکھانے کی کوشش کی ہے ۔ فلم کی نمائش روک کر سنسر بورڈ نے اچھا اقدام نہیں کیا تھا عدالت کا فیصلہ ہمارے حق میں آنا ہماری کامیابی ہے ، مستقبل میں بھی معیاری فلمیں بناکر ہم کرپشن کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

Share this article

Leave a comment