Saturday, 21 September 2024


آشا بھوسلے پاکستان آنے کی خواہشمند

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) برصغیر کی لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے نے کہا ہے کہ وہ 73سال سے گا رہی ہیں مگر پاکستان میں جا کر گانے کی خواہش ہے، پاکستان سے جو محبت ملی وہ قرض ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں اپنے آخری شو کے حوالے سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز ان کے کیرئیر کا لندن میں آخری کنسرٹ ہو گا تاہم بھارت میں گاتی رہیں گی۔

آشا بھوسلے نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ آخری سانس تک گاتی رہیں۔ پاکستان سے ہمیشہ محبت ملی ہے جو قرض ہے۔ آشا نے اس موقع پر میڈم نور جہاں کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان سے احترام کا رشتہ تھا۔

راحت فتح علی خان کو عصرحاضر کا بہترین سنگر قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی جواب نہیں۔ انہوں نے عاطف اسلم کو بھی باصلاحیت قرار دیا۔

Share this article

Leave a comment