Saturday, 21 September 2024


خوف و دہشت سے بھرپور فلم ’دی ڈیولز ڈول‘ریلیز

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ تھرل سے بھرپور ہولی ووڈ فلم دی ڈیولز ڈول 16 ستمبر کوریلیز کردی گئی ہے۔

پیڈریگ رینلڈز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک پراسرار قاتل کی تلاش کے دوران مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے جس کے بعد شہر میں قتل و غارت گری کابازار گرم ہو جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کرسٹو فر ویل، کم جیکسن، سمانتھا اسمتھ، کینیڈی برائس اور ایشلین روس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ٹیڈ ایکرلے اور گریگ ہیگارٹ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 16ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔

 

Share this article

Leave a comment